اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔


وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی کے نام پر رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب ہورہی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا طلبہ خیبرپختونخوا کا مثبت چہرہ سامنے لائیں گے، ہم نے یہ دکھانا ہےکہ خیبرپختونخوا کے بچے کتنے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں، ہماری 34 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ہی نہیں ہیں، حکومت کو وائس چانسلرز کی کمی پوری کرنی چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے، دعائیں ہماری پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن صرف دعاؤں سےکام نہیں چلےگا، کھلاڑیوں کو کارکردگی بھی دکھانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پرکیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، افسوس ہے چترال میں اسٹیڈیم نہیں، وہاں سے کھلاڑی پشاور آکر کھیلتے ہیں، صرف سٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں، یہ ایک سٹیڈیم بھی نہیں بنا سکے اور کیا کام کریں گے۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو کے نام پر رکھا جائے، اسلام آباد ائیرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دی، جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزادسابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خان نے سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 7 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 3 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago
