آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا،

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان نے شرکت کی ، حکومتی اداروں سمیت سول اداروں ، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم ڈومین میں روائتی خطرات کے علاوہ غیر روائتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،کمانڈر کوسٹ مشق سی گارڈ سمندری راستے سے منشیات، ہتھیاروں اور انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کامظہر ہے ،کمانڈر کوسٹ مشق کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کے ضمن میں جے ایم آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے تمام قومی سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا، 50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- چند سیکنڈ قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 4 منٹ قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 6 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- ایک گھنٹہ قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)
