کیا اداکار منیب بٹ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کا م کررہے ہیں؟
منیب بٹ نے بھارتی اداکارہ سونم باجوا کی خوبصورتی کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی کو سراہنا چاہیے


لاہور:اداکار منیب بٹ اور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے بالی ووڈ پروجیکٹ کی حقیقت سامنے آگئی‘اداکار نے اس بارے افواہوں کی تردید کردی۔
منیب بٹ نجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ایک مداح نے ان سے عالیہ بھٹ کے ساتھ بھارتی فلم میں کام کرنے کی افواہوں پر سوال کیا۔
جس پر منیب بٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں، عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی خبریں محض افواہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔
منیب بٹ نے کہا کہ مجھے ایک بھارتی فلم کی آفر ہوئی تھی، جو کہ کینیڈین انڈینز کی بنائی ہوئی پنجابی فلم تھی، لیکن وہ فلم کبھی پروڈکشن پر نہیں جا سکی، اس فلم میں بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کا امتزاج تھا۔
منیب بٹ نے بھارتی اداکارہ سونم باجوا کی خوبصورتی کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی کو سراہنا چاہیے۔ اور وہ واقعی خوبصورت ہیں۔
ادکار نے کہا کہ ان کی اہلیہ ایمن خان پڑھی لکھی اور سمجھ دار ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ مردوں کے لیے خواتین اداکاروں کی تعریف کرنا ایک عام بات ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل









