جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس ، پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، احمد خان بھچر اور دیگر پر فرد جرم عائد
ہمارے کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کر کے ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ملزمان


سرگودھا: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں پر فرد جرم عائد کر دی۔
سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ کی سماعت کی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ، رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز و مقدمہ میں نامزد دیگر متعدد کارکنان عدالت پیش ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج محمد نعیم شیخ نے کی سماعت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر پر فرد جرم عائد کر دی۔
اس کے علاوہ ایم این اے بلال اعجاز ، احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہمارے کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کر کے ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بعدازاں عدالت نے آئندہ پیشی پر مقدمہ کے گواہان کو طلب کرنے کا حکم جاری کردیا اور کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ پولیس کے مطابق ملزمان ملزمان پر جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملہ کرنے ، آگ لگانے ، توڑ پھوڑ ، قومی املاک کو نقصان پہنچانے، عدالتی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام ہے۔
جس کے بعد تھانہ سٹی میانوالی میں 9 مئی کو 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر گواہان کو طلب کر لیا۔

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
- 10 hours ago

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- 17 hours ago

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ
- 10 hours ago

بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل
- 16 hours ago
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- 17 hours ago

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
- 15 hours ago
بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ پر کتنا نقصان ہوا؟
- 9 hours ago

اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین
- 16 hours ago

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 16 hours ago

پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے
- 10 hours ago

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع
- 16 hours ago