Advertisement
پاکستان

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ  کے 6 برس،افواج پاکستان وطن کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، شہباز شریف

مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 27th 2025, 4:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ  کے 6 برس،افواج پاکستان وطن کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس مکمل ہونے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے چھ برس قبل، 27 فروری 2019  کے دن  پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئےہماری افواج  نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں  پاکستان ائیر فورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں اور وطن سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے لیکن جب کبھی پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہوگئی۔

Advertisement
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • 2 دن قبل
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 13 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • 2 دن قبل
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • 2 دن قبل
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement