آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس،افواج پاکستان وطن کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، شہباز شریف
مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس مکمل ہونے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے چھ برس قبل، 27 فروری 2019 کے دن پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئےہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں اور وطن سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے لیکن جب کبھی پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہوگئی۔

افغان مہا جرین کی وطن واپسی کے معاملے پر کسی قسم کی کوئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوئی،طلال چودھری
- 9 گھنٹے قبل

انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے نور زمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

افغان سیٹیزن کارڈز ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی ، طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

جاپان نے3 ڈی ریلوے سٹیشن 6 گھنٹوں میں تعمیر کرکے نیا ریکارڈبناڈالا
- 9 گھنٹے قبل

ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا دورہ بیلا روس،پہنچے پر پرُتپاک استقبال
- 9 گھنٹے قبل

فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمنٰ
- 9 گھنٹے قبل

سنی دیول نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار کردیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مارچ 2025 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری بلاک کرنے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل
شہر قائد میں آتشزدگی ، ریسکیو آپریشن جاری
- 8 گھنٹے قبل