افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے،ترجمان دفترِ خارجہ
امریکا کا ایف16 پروگرام کے حوالےسےپیسے جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،ترجمان


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑاگیا امریکی ساختہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور سفارتی سطح پر اہم تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایف16 پروگرام کے حوالےسےپیسے جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ سرحد پر ٹرکوں کے رکنے یا سرحد بند ہونے پر متعدد ادارےکام کر رہے ہوتے ہیں، طورخم سرحد پر افغان سائیڈ ہماری سرحد پرچیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کررہی تھی، سرحدوں کا میکنزم موجود ہے جس میں متعدد ادارے کام کررہے ہوتے ہیں۔
اپنی پریس بریفینگ میں ترجمان کا مزید کہناتھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بار ہا بار افغان حکومت سے اس مسئلے پر آواز اٹھائی ہے۔
ترجمان نے اپنی بریفنگ کانفرنس میں امریکا سے 8 پاکستانیوں کو بے دخل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا سے جلاوطن پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کررہے ہیں جب کہ ان کی شناخت سے متعلق ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کرسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا، شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کیا، اسی طرح وزیراعظم نے صدر شوکت میرازائیو کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کیا جبکہ اماراتی وزیراعظم کی دعوت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہم منصب سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانات بھارت کے کشمیر میں جرائم و بربریت کو نہیں چھپا سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان شفقت علی خان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے آگاہ نہیں ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے۔

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک
- 3 minutes ago

اوپن اے آئی نے اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل چیٹ جی پی 4.5 متعارف کروا دیا
- 4 hours ago

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہو گا
- an hour ago

بھارت :ریاست اتراکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 57 مزدور دب گئے
- 5 hours ago

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئےاچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی
- 3 hours ago

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
- an hour ago

چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے استفی دے دیا
- 2 hours ago

چکوال: موٹروے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، متعددزخمی
- 5 hours ago

سیمی فائنل تک رسائی ،افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 کا ہدف دے دیا
- 4 hours ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی منظوری
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرےروز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 3 hours ago