اکوڑہ خٹک خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کی نمازہ جنازہ ادا،والد کے پہلو میں سپردخاک
مدرسہ حقانی پر حملہ ملک دُشمن عناصر کا انتہائی بُزدلانہ اقدام ہے، مولانا حامدالحق و دیگر کی شہادت قوم کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے،آئی جی پولیس


نوشہرہ: نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،مولانا حامد الحق کو اکوڑہ خٹک میں ان کے والد مولانا سمیع الحق شہید کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنرغلام علی اور دیگر رہنماؤں سمیت دینی مدارس کےعلماء اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمد نے بتایا تھاکہ حملے کا ہدف جامعہ حقانیہ کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی ہی تھے۔
مولانا حامد الحق کے جنازے کے موقع پردارالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مدرسہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ دارالعلوم میں داخلی دروازوں پر سکینرز نصب کئے گئے تھے جبکہ اکوڑہ خٹک کی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق کے جنازے کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ مدرسہ حقانیہ جیسے مقدس مقام پر حملہ ملک دُشمن عناصر کا انتہائی بُزدلانہ اقدام ہے، مدرسہ حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامدالحق و دیگر کی شہادت قوم کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 7 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 گھنٹے قبل