کلبھوشن کو 3 مارچ 2016 میں بلوچستان سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے مقامی مددگاروں کے ساتھ ایک خفیہ دورے پر تھا


بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے۔
کمانڈرکلبھوشن کو 3 مارچ 2016 میں بلوچستان سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے مقامی مددگاروں کے ساتھ ایک خفیہ دورے پر تھا۔ کلبھوشن نے گرفتاری کے بعد پاکستان کو بتایا کہ وہ بھارتی نیوی کا افسر تھا جو انٹیلیجنس کا کام سرانجام دیتا تھا۔
اس غرض سے کلبھوشن نے ایران کے علاقے چاہ بہار میں حسین مبارک پٹیل کے نام سے ایک بزنس بھی شروع کیا تھا تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھے۔ اپریل 2017 میں کلبھوشن کو ایک فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی جس کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا۔
تاہم بعد میں پاکستان نے کلبھوشن کی ملاقات اس کی والدہ سے بھی کرائی۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سال2021 میں کلبھوشن کو قونصلر رسائی کے حوالے سے پارلیمنٹ سے ایک قانون بھی منظور کرایا تاہم وہ بدستور پاکستان کی حراست میں ہے۔
کلبھوشن کی گرفتاری نے پاکستان اور بھارت کے پہلے سے خراب تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا جبکہ یہ گرفتاری پاکستان کی انٹیلیجنس برتری کا بھی واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago



