جب تک جنگ جاری ہے روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائےگا، اعلامیہ


برطانیہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جب تک روس کے ساتھ جنگ جاری ہے یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائےگی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائےگا۔
امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس ہوا۔اجلاس میں یوکرینی صدر زیلنسکی کے علاوہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان سمیت نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپین کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور وسیع تر یورپی دفاع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے بتایا کہ اجلاس میں شریک سربراہان نے 4 اہم نکات پر اتفاق کیا ہےکہ جب تک جنگ جاری ہے یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھی جائےگی، روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا،کسی بھی امن مذاکرات کی میز پر یوکرین کو موجود رہنا چاہیے اور امن معاہدےکی صورت میں یورپی رہنما مستقبل میں روس کے حملے کو روکنا ہدف بنائیں گے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستقل امن یوکرین کی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنائےگا، یوکرین کے دفاع اور ملک میں امن کی ضمانت کے لیے سب متفق ہیں۔ برطانوی حکومت یوکرین کویوکےایکسپورٹ فنانس کے 1.6ارب پاؤنڈ استعمال کرنےکی اجازت دےگی، یوکرین اس رقم سے 5 ہزار سے زائد ائیر ڈیفنس میزائل خرید سکےگا، میزائل بلفاسٹ میں تیار ہوں گے، اس سےبرطانیہ کے ڈیفنس سیکٹر میں نوکریاں پیدا ہوں گی۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا کو ایک دوسرے کےساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہےکہ یہ براعظم امریکا کے ساتھ مل کرکام کرے، ہم تاریخ میں ایک دوراہے پر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ،فرانس اور دیگر ممالک نےجنگ روکنےکے پلان پریوکرین سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس منصوبے پر امریکا سےبات کریں گے اور مل کر اسے آگے بڑھائیں گے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل




