چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا


پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک بحریہ کے دسویں سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1934ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک گھرانے سے تھا۔انہوں نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور اپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی بہادری سے حصہ لیا اور ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات حاصل کیے۔
ایڈمرل افتخار احمد سروہی 6 اپریل 1986 کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، جبکہ 1988 سے 1991 تک وہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
ایڈمرل افتخار احمد سروہی کی سوانح عمری انگریزی زبان میں ”Truth Never Retires“ کے نام سے شائع ہوچکی ہے۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے ان کی پاک بحریہ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی کی ملک کے لیے دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago



