پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گی ،آرمی چیف
حملے کے منصوبہ سازوں اور معاونین کو بھی جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،سید عاصم منیر


راولپنڈی:آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں چھاؤنی پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے کے بعد بنوں کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جاری آپریشنز، علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے اہلکاروں کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا، انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کی ستائش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گی، مسلح افواج عوام کی حفاظت یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔
.webp)
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بہیمانہ طور نشانہ بنانا خوارج کے اصل عزائم کو ظاہر کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی ضروری ہے۔
آرمی چیف نے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں شہید شہریوں کے خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے منصوبہ سازوں اور معاونین کو بھی جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی بنوں چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ حملے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی بھی ہوئے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل



