رانیا راؤ ریاست کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) رام چندر راؤ کی بیٹی ہیں، جنہوں نےمذکورہ واقعے کے بعد بیٹی سے اظہار لا تعلقی کردیا ہے۔


فلمی انداز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سےکروڑوں روپےمالیت کا سونا بھارت اسمگل کرنے والی 31 سالہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس کو اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسےتلاش کرنامشکل تھا، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بڑی ہوشیاری سے پکڑ لیا ، اداکارہ کوڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے حکام نے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا اور بعد ازاں انہیں 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا جو کہ بھارتی 13 کروڑ روپے کا بنتا ہے،اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، ڈی آر آئی حکام نےاداکارہ کی رہائش گاہ پربھی چھاپہ مارکر سونے سمیت خطیر نقد رقم کو برآمد کرلیا جب کہ حکام نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔
رانیا راؤ ریاست کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) رام چندر راؤ کی بیٹی ہیں، جنہوں نےمذکورہ واقعے کے بعد بیٹی سے اظہار لا تعلقی کردیا ہے۔
انہوں نےواضح کیا کہ اگران کی سوتیلی بیٹی غلط کام میں ملوث پائی گئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
رانیا راؤ نے 2014 میں کنڑ زبان کی فلموں سےکیریئر کا آغاز کیا تھا اوربعد ازاں انہوں نےتامل فلموں میں بھی کام کیا اور ان کا شمار جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ رانیاراؤ نےچار ماہ قبل بنگلورو کےایک کاروباری شخص سے شادی کرلی تھی، اس کے بعد ان کا ملنا جلناکم ہوچکا ہےاورانہیں بیٹی اوران کےشوہرکےکاروبارسےمتعلق کوئی معلومات نہیں۔
رانیا راؤ نے چند بڑے بجٹ کی فلموں اورمقبول ہیروز کےساتھ بھی مرکزی کردار ادا کیے، تاہم کچھ عرصےسے وہ فلم انڈسٹری سے دور تھیں اور چند ماہ قبل انہوں نےشادی کرلی تھی۔
رانیا راؤ کے تواتر سے دبئی اور بھارت کےدوروں کےبعد حکام کو ان پرشک ہوا اوران کی کڑی نگرانی کرکےانہیں سونا اسمگل کرنے کرتےہوئے گرفتار کیا گیا ، دوران سماعت ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے عدالت سے درخواست کی کہ رانیا راؤ سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے کہ انہوں نے کس طرح سیکیورٹی کے تمام پروٹوکول توڑے اور کیسے اتنی بھاری مقدار کا سونا اسمگل کیا۔
ڈی آر آئی نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ اداکارہ نے رواں سال کے دوران دبئی کے 27 دورے کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر خطیر مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کے شبے کو تقویت پہنچتی ہے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 minutes ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 3 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago






