ہ مجھ پر کیس ہماری موجودہ اتحادی حکومت نے ہی بنایا تھا لیکن ہمیں ان پر کوئی گلہ نہیں،چیئرمین سینیٹ


وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کر دیا۔
ٹڈاپ کرپشن کیس کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
جج نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمے میں کہا کہ آپ کے خلاف 3 مقدمات کا فیصلہ ہے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے جواب میں کہا کہ جی پتہ ہے۔
عدالت نے کہا کہ گیلانی صاحب آپ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، آپ بس با عزت بری ہیں، آپ کے خلاف گواہی دینے والے اب خود ملزم بن گئے ہیں۔
بعدازاں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کر دیا۔
کیس کی سماعت کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر 2009 میں یہ کیس بنایا گیا، آج تمام وعدہ معاف گواہ ملزم بن گئے اور ملک سے فرار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس ہماری موجودہ اتحادی حکومت نے ہی بنایا تھا، ہمیں ان پر کوئی گلہ نہیں، ہم حکومت کی مکمل سپورٹ کریں گے، اتحادی حکومت کو بیک سٹیب نہیں کریں گے، صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو مل کر اپنا مؤقف بیان کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ کل سینیٹ کے ایک اور ممبر کو اٹھا لیا ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت سے کہوں گا ان کو حاضر کریں، کل اگر وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تو پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا ہے کہ میں ہر کام آئین کی کتاب کے مطابق کرتا ہوں، میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلا ہوں، کل دیکھا کہ بہت سارے ٹاک شوز ہو رہے تھے، پلانٹڈ لوگ بیٹھے تھے، لوگ کہہ رہے ہیں یہ سیر سپاٹا تو کرتے ہیں ہاؤس میں نہیں بیٹھتے، آفیشل دوروں پر جانا ضروری ہے ملک کی بدنامی نہیں کر سکتے۔

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 21 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 5 منٹ قبل

ٹرمپ کا معاشی حملہ ،ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 20 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)