پاکستان صنفی مساوات کے حوالے سے سوڈان کے بعد دنیا کا دوسرا بدترین ملک قرار،رپورٹ
خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 18 فیصد کم اجرت ملتی ہے،رپورٹ


پاکستان کو عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کی صنفی مساوات سے متعلق رپورٹ میں دنیا کے بدترین ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان 146 ممالک میں سے 145 ویں نمبر پر ہے، فہرست میں اس نمبر سے نیچے صرف افریقی ملک سوڈان ہے،جبکہ اس کے برعکس پڑوسی ملک بنگلہ دیش 99ویں اور بھارت 129ویں نمبر پر ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ملازمتوں، اجرت کی ادائیگی میں بھی صنفی تفریق کی واضح خلیج ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ میں اجرتوں اور روزگار کے مواقع میں صنفی فرق کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اور حکومت اور کاروباری اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 18 فیصد کم اجرت ملتی ہے،۔ اگر ایک مرد 1000 روپے کماتا ہے تو عورت اسی کام کے صرف 818 روپے کماتی ہے۔
پاکستان کے زرعی شعبے میں صنفی اجرت کا فرق خاص طور پر واضح ہے، جہاں 68 فیصد خواتین ملازمت کرتی ہیں لیکن ان میں سے 76 فیصد کو تنخواہ نہیں دی جاتی، جبکہ اسی شعبے میں 24 فیصد مرد بغیر تنخواہ کے کام کرتے ہیں۔
اسی طرح کارپوریٹ اور صنعتی شعبوں میں خواتین کی قیادت کی نمایاں کمی ہے۔ پاکستان میں، صرف 0.14 فیصد خواتین انتظامی عہدوں پر فائز ہیں، جبکہ مردوں کے 2.33 فیصد کے مقابلے، یہ ملک میں کام کی جگہ پر صنفی فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کی ’گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2023‘ میں پاکستان کو 146 ممالک میں سے 142ویں درجے پر رکھا گیا تھا، جب کہ صنفی مساوات کی شرح 57.5 فیصد قرار دی گئی تھی جو کہ 2006 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔
رپوٹ میں بتائے گئے رعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں صرف 36 فیصد خواتین معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں جبکہ صرف 23 فیصد خواتین افرادی قوت کا حصہ ہیں۔ ملک میں 40 ملین سے زائد خواتین لیبر فورس سے باہر ہیں جس کی وجہ سے صنفی معاشی مساوات کی سطح انتہائی پست ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کو علاقائی اور عالمی دونوں درجہ بندیوں میں سب سے نیچے رکھا گیا تھا، پاکستان سے نیچے صرف ایران، الجزائر، چاڈ اور افغانستان ہیں، 2022 میں پاکستان 146 میں سے 145 ویں نمبر پر تھا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- an hour ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- an hour ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- an hour ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago






