چیمپیئنز ٹرافی :فائنل میچ میں ٹاس کی کیا ضرورت، بھارتی کپتان سے پوچھ لیں، برطانوی اخبار کا طنز
برطانوی خبار ٹیلی گراف نے بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پر تنقید کی


دبئی:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو ایک ہی وینیو دینے پر برطانوی اخبار نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
کئی نامورموجودہ اور سابق کرکٹرز کے بعد برطانوی میڈیا نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
برطانوی خبار ٹیلی گراف نے بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پر تنقید کی۔
اخبار نےطنز کرتے ہوئے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے، بھارتی کپتان سے پوچھ لیں کہ وہ بیٹنگ کریں گے یا باؤلنگ۔
رپورٹ میں ٹیلی گراف نے آئی سی سی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو دو ملکوں کے درمیان ہزاروں کلومیٹر سفر کرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم کو اس کی زحمت نہیں اٹھانا پڑی،اور اس کو سارے کے سارے میچ ایک ہی گراؤنڈ دبئی میں کھیلا کر فائدہ پہنچایا گیا،یعنی عملاً اس نے صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا،
جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا۔
گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بھی کہا کہ بھارت کو دبئ میں ہوم گراؤنڈ جیسا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

افغانستان میں چھوڑا ہوااسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے،رانا تنویر حسین
- 3 گھنٹے قبل

کےپی حکومت کا ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اورمعیاری کام کے لئےبڑا اقدام
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلےکیلئے اسرائیلی وفد قطر جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

پرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں، خواجہ آصف
- 3 منٹ قبل

کینیڈا: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

کراچی:سندھ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کمانڈر کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی فائنل:نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 252رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب حکومت کی صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل