بالغ پاکستانی شہری نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا سی ڈی این ایس کی منظور شدہ کسی اور چینل کے ذریعے خریداری کر سکتا ہے


حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا لین دین موبائل فون ایپلی کیشن کے زریعے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے مرکزی نظام قومی بچت (سی ڈی این ایس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیئرر پرائز بانڈز کی منسوخی کے بعد ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرائے۔
یہ اقدام خاص طور پر اس وجہ سے اہم ہے کہ یہ کاغذی بانڈز کے برعکس مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس سے چھپائی اور لاجسٹکس کے اخراجات ختم ہو جائیں گے۔ مزید برآں، ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدار کے نام پر رجسٹر ہوگا، جس سے چوری، نقصان یا خراب ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔یہ فیصلہ معیشت کو دستاویزی بنانے، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، خرید و فروخت کے عمل کو آسان اور مؤثر انداز میں منظم کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے متعلقہ حکام کی منظوری کے لیے تیار کردہ سمری اور دستیاب سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 500، 1000، 5000 اور 10000 روپے مالیت کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کیے جائیں گے، جن کی تفصیلات وقتاً فوقتاً وزارت خزانہ جاری کرے گی۔
ڈیجیٹل پرائز بانڈ ایک بالغ پاکستانی شہری نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا سی ڈی این ایس کی جانب سے منظور شدہ کسی بھی چینل کے ذریعے خرید سکتا ہے۔ اس کی ادائیگی ایک منسلک بینک اکاؤنٹ یا قومی بچت اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔یہ بانڈ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ری ڈیم کیے جائیں گے، اور خریداری کے وقت استعمال شدہ بینک اکاؤنٹ یا قومی بچت اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دی جائے گی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق، ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیادوں پر یا وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی، اور اس کا شیڈول ہر کیلنڈر سال کے آغاز میں سی ڈی این ایس کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔جیتنے والی رقم متعلقہ بینک اکاؤنٹ یا قومی بچت اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی، اور ہر مالیت کے پرائز بانڈ کی انعامی رقم وزارت خزانہ کی جانب سے مقرر کی جائے گی۔
پرائز بانڈز پر جیتنے والی رقم پر ٹیکس عائد ہوگا، تاہم اسے زکوٰۃ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ڈیجیٹل پرائز بانڈ کے خریدار کو نامزدگی (نامینی) کی سہولت دی جائے گی، جسے بعد میں تبدیل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اگر بانڈ ہولڈر کا انتقال ہو جائے تو اصل رقم اور انعامی رقم اس کے قانونی وارثوں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی، اور اگر کل رقم 5 لاکھ روپے سے کم ہو تو نامزد شخص کو ہی ادائیگی کی جائے گی۔

وزیر اعظم کا خواتین کو چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروباری شعبے میں شامل کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا
- 4 گھنٹے قبل
15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری
- 43 منٹ قبل

بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے کے لئے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، وزیرخزانہ
- 2 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے، رانا تنویر
- ایک گھنٹہ قبل

پورٹ قاسم کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ ، کمیٹی قائم
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں خواتین غیرمحفوظ ، ملزمان کی دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار
- 3 گھنٹے قبل