سابق کورین صدر یون سک یول 15 جنوری سے زیر حراست تھے


سیول:مارشل لاء نافذ کرنے پر مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو رہا کر دیا گیا۔
معطل صدر یون سک یول کو جنوری میں حراست میں لیا گیا تھا، رہائی کے بعد وہ مسکراتے ہوئے حراستی مرکز سے باہر آئے اور حامیوں کے ایک چھوٹے سے ہجوم کے سامنے سر جھکا دیا۔
یون سک یول نے اپنے وکلا کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا کہ میں ملک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنا سر جھکاتا ہوں۔
عدالت نے گزشتہ روز ان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے، تاہم وارنٹِ گرفتاری منسوخ کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔
تاہم پراسیکیوٹرز کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کیے جانے کے امکان کے تحت انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔
سابق کورین صدر یون سک یول 15 جنوری سے زیر حراست تھے۔
خیال رہے کہ انہیں 3 دسمبر کو مارشل لاء کے نفاذ کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا، اس دوران وہ صدارتی فرائض کی انجام دہی سے معطل رہیں گے۔
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 10 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 10 گھنٹے قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 7 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 10 گھنٹے قبل










