واپڈا نے ہائیڈرالک ریسرچ اینڈٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
واپڈا ڈیم، نہروں اور بیراجوں کے ماڈلز کی ہائیڈرالک سٹڈی کے لئے بین الاقوامی معیار کا جدیدانسٹی ٹیوٹ قائم کررہا ہے


لاہور:واپڈا نے چیچوکی ملیاں میں ہائیڈرالک ریسرچ اینڈٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی غرض سے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔ یہ کنٹریکٹ اے سی ای کو ایوارڈ کیا گیا ہے، جس کی مالیت 11کروڑ 69 لاکھ روپے ہے۔
کنٹریکٹ کے تحت مذکور ہ انسٹی ٹیوٹ کے لئے منصوبہ بندی، انجینئرنگ ڈیزائن،تعمیراتی کام کی نگرانی اور کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشن کی جائے گی۔ کنٹریکٹ کا دورانیہ اڑھائی سال ہے۔ کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس لاہور میں ہوئی۔
جنرل منیجر(ہائیڈروپلاننگ) واپڈا ڈاکٹر خاور منیر اور اے سی ای کے ریجنل ہیڈ (نارتھ) غلام عارف خان نے کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔ ممبر (واٹر) واپڈا جاوید اختر لطیف، جنرل منیجر (کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ) واٹر محمد اعظم جوئیہ اور دیگر سینئر آفیسرز بھی تقریب میں موجود تھے۔
واپڈا ہائیڈرالک انسٹی ٹیوٹ کے تحت ریسرچ اور ٹیسٹنگ کے لئے ہائیڈرالک ماڈلز کنسٹرکشن کی سہولت، جیوٹیک ماڈلنگ، ہائیڈروپاور ماڈل ٹیسٹنگ، جیوٹیک، ہائیڈرالکس، سیڈی مینٹیشن، ہائیڈروپاور اور کمپیوٹر لیبارٹریز، واٹر ریسورسز اور ہائیڈروپاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ ماڈرن ورکشاپ، لائبریری/ ریکارڈ روم، آفس بلڈنگ، ہاسٹلز، ریسٹ ہاؤس اور سٹاف کالونی بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
واپڈا ڈیم، نہروں اور بیراجوں کے ماڈلز کی ہائیڈرالک سٹڈی کے لئے بین الاقوامی معیار کا جدیدانسٹی ٹیوٹ قائم کررہا ہے، جس میں دستیاب سہولیات سے ملک کے دیگر ادارے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ مستقبل میں انسٹی ٹیوٹ کی توسیع پاکستان مختلف سٹرکچرز کی عددی ماڈلنگ میں خودکفیل ہوجائے گا۔

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں ، وزیر اطلاعات پنجاب
- 14 گھنٹے قبل

سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 10 گھنٹے قبل

گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ
- 11 گھنٹے قبل