Advertisement

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں

باسط علی کی والدہ کی وفات پرکرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سےان سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 11th 2025, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔  
مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کے بارے میں خاندان کی جانب سے جلد اعلان کیا جائے گا۔ 
باسط علی کی والدہ کی وفات پرکرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سےان سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔  
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی نے 1993 سے 1996 کے درمیان 19 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 5 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 9 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی۔

Advertisement
Advertisement