دہشتگردی نے پھر سے سر اٹھایا ہے،ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم
آئی ایم ایف مشن پاکستان کے دورے پر ہے، ہمارے وزرا ان سے بات چیت کررہے ہیں،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی نے ایک دفعہ پھر سر اٹھالیا ہے جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا، ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، ہر روز پولیس اور افواج پاکستان کے افسران و جوان قربانیاں دے رہے ہیں، ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ رہتی دنیا تک یاد رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نئےارکان کی شمولیت سےکارکردگی مزید بہترہوگی،انشااللہ تعمیروترقی کےسفرمیں نئےارکان محنت کریں گے، ہمیں ملکی ترقی کی طرف دوڑلگانی ہے،ہماری ترجیح شرح نمومیں اضافہ کرنا ہے، چاروں صوبوں کےعوام حکومتی کارکردگی کا بغورجائزہ لیں گے۔
انہوںنےمزید کہا کہ ہمارا میکرو پروگرام ایک مستحکم پروگرام ہے، اب ہمیں ملک کی ترقی کی طرف دوڑ لگانی ہے، معاشی ترقی سے براہ راست تعلق رکھنے والی وزارتیں اب عوام کی نظروں میں ہوں گی، معاملات تسلی بخش اور احسن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان کے دورے پر ہے، ہمارے وزرا ان سے بات چیت کررہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہماری ترقی کے لیے اہم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی نےپھرزورسےسراٹھایا ہے
شہباز شریف نےاپنی ایکس پہ پوسٹ پر کہا کہ ہم اسرائیل کی طرف سے خوراک اور ادویات سمیت انسانی امداد کی تازہ ترین معطلی کی شدید مذمت کرتے ہیں، انسانی امداد کو فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنا اور بجلی کی سپلائی منقطع کرنے سے علاقے میں پانی کی فراہمی کو محدود کرنے کا خطرہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس طرح کے جابرانہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں، ان جابرانہ اقدامات سے خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- ایک دن قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- ایک دن قبل
روس یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکتا، جرمنی
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- ایک دن قبل
پاک-سعودیہ مشترکہ فوجی مشقیں ’البطار II‘ اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- ایک دن قبل
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- ایک دن قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو تین سالوں کے اندر 1 بلین امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا، شہباز
- 5 گھنٹے قبل






