اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے نئے کابینہ اراکین کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجیئس ایجوکیشن کو وزارت وفاقی تعلیم کا ملحقہ محکمہ بنانے کی منظوری دے دی،نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان اور نیشنل کمپیوٹر ایمرجینسی رسپانس ٹیکنیکل ٹیم/کوآرڈینیشن سینٹر آف چائنہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری،یادداشت کے تحت سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کیا جائے گا،مفاہمتی یادداشت کا مقصد سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تحقیق ، مشاورت اور تربیت کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینا ہے،مفاہمتی یادداشت کے تحت سائبر حملوں کو روکنے کے حوالے سے ہم آہنگی ، پالیسی ڈویلپمنٹ ، سائبر سیکیورٹی ڈرلز، سائبر سیکورٹی کے حوالے سے انٹیلی جینس کے تبادلے، سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے استعداد میں بہتری اور آگاہی کا فروغ یقینی بنایا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونٹ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے درمیان معاہدے کی منظوری،معاہدے کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی یونٹ ایکسلیریٹر سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، معاہدے کے تحت پاکستان کا نیشنل انکییوبیشن سینٹر ایک آئی ٹی ایکسلیریٹر سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا اسلام آباد کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی انتہائی بہتر اور مؤثر رہی ہے۔
وفاقی کابینہ نے سید جرار حیدر کاظمی کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دے دی،کموڈور (آپس) رضوان علی منور کی بطور کمانڈینٹ پاکستان میرین اکیڈیمی ، کراچی کی سیکینڈمینٹ کی مدت میں ایک سال توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے سی سی ایل سی کے 4 مارچ کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے انجینئر سید مسرت حسین کو پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 20 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 21 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل





