جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکا دہشتگردوں کےخلاف آپریشن مکمل ہو گیا اور بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔


کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے اور موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکا دہشتگردوں کےخلاف آپریشن مکمل ہو گیا اور بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ بازیاب کروائے گئے بچوں اورخواتین کو انسانی شیلڈ کے طورپراستعمال کیا جارہا تھا، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پردہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا تھا ۔
دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میںٹرین ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں بچے بڑے نوجوان اور خواتین بھی شامل تھیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ کے قریب دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے باعث ڈرائیور سمیت کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں ۔
جبکہ دوسری جانب ٹرین پر فائرنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے، جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق سبی اسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گئی تھی ۔ ۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ گڈال اور پیرو کنری کے مقام پر پیش آیا تھا ۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کا شاخسانہ ہونے کا امکان ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورس کا کلیئرنس آپریشن مکمل :
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور بولان پاس، ڈھاڈرکے مقام پر دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس پرحملہ کرکے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا تھا ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس کو ٹنل میں روک کرمسافروں کویرغمال بنایا ہوا تھا ، انتہائی دشوار گزار اورسڑک سے دور ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا تھا ۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 9 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 9 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 گھنٹے قبل





