مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، رہنما سکھ فار جسٹس


امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گرد کارروائیوں سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، بھارت بیرونِ ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، ’را‘ کی بے قابو کارروائیاں جنوبی ایشیاء کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور ریاستی تشدد کی خطرناک عالمی مثال قائم کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے انٹیلی جنس آپریٹس پر سفارتی اور سیکیورٹی پابندیاں لگائی جائیں، دنیا اب بھارت کی خفیہ دہشت گرد کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا توان کا اگلا حملہ اور بھی زیادہ معصوم جانیں لے گا۔

جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 35 منٹ قبل

صیہونی فورسز کے مظالم جاری، فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید
- 2 گھنٹے قبل

مودی حکومت میں غیر ملکی خواتین بھی غیر محفوظ،برطانوی خاتون کی دو بار عصمت دری
- 41 منٹ قبل

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا، کیا پاکستان میں دیکھا جائے گا؟
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کافٹبالر محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ہرقسم کی دہشت گردی اور سیاسی تشدد کے مخالف ہیں، بلاول بھٹو
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی مدد سے صومالیہ میں جدید شناختی کارڈ سسٹم متعارف
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی وزراءکو ازبکستان کے ساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کو تذلیل اور شرمناک شکست کا سامنا، جب 300 نکسلائیٹس نے راجدھانی ایکسپریس ہائی جیک کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

مینگورہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

صوبائی حکومت نےجمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 28 منٹ قبل