جعفر ایکسپریس حملہ: کلیئرنیس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پرآ گئیں
آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، فرنٹئیر کور اور آج ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیا اور یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کروالیا گیا،ترجمان پاک فوج


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے کے قریب بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیاتھا۔
دہشت گردوں نے بعد میں جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولتکاروں سے رابطے میں تھے، ٹرین میں 440 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھرپور طریقے سے آپریشن شروع کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، وہاں پر موجود تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا، آپریشن سے قبل دہشت گرد 21 جانیں لے چکے تھے، آپریشن کے دوران 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے،جبکہ آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، فرنٹئیر کور اور آج ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیا اور یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کروالیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ دہشت گرد دوران آپریشن افغانستان میں اپنے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے رابطے میں تھے۔
رپورٹ کے مطابق اب فائنل کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 12 مارچ کو دوران فائنل کلیئرنیس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے۔
دوسری جانب سانحہ جعفر ایکسپریس میں جاں بحق پانچ مسافروں کی میتیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کی گئیں ۔ جبکہ ریلوے کانسٹیبل شمروز خان اور کیرج اسٹاف ممتاز کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
ایک لاش کی شناخت صغیراحمد کے نام سے ہوئی دو کی شناخت نہ ہوسکی۔

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 hours ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 5 hours ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 5 hours ago

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 2 hours ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 hours ago

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 7 minutes ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- an hour ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- an hour ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 hours ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 5 hours ago

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 hours ago