خالد انور پاکستان کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی کے بیٹے تھے


کراچی : پاکستان کے سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خالد انور کے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق ان کے والد علالت کے باعث کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
خیال رہےکہ 1997 میں وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق مقرر ہونے والے خالد انور اکتوبر 1999 میں جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے تک نواز شریف کابینہ کے رکن رہے۔
اپنے عہدے کے دوران خالد انور نے پاکستان کے قانونی نظام میں اہم تبدیلیاں کیں۔
مرحوم خالد انور کی صاحبزادی عائشہ صدیقی نے بتایا کہ ان کا کردار ہر جگہ مثالی تھا، وہ بہترین شوہر، بہترین والد، بہترین انکل اور بہترین دادا تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کی وفات پر غمزدہ ہیں، اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں انہیں ابو کہنے کا بے مثال اعزاز حاصل ہے۔
واضح رہے کہ خالد انور پاکستان کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی کے بیٹے تھے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل





