پنجاب اسمبلی اجلاس میں ترمیم نوٹریزسمیت پانچ بلوں کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور
دوران اجلاس اپوزیشن کی جانب سے بلز پر تمام ترامیم مسترد کردی گئیں


لاہور:پنجاب اسمبلی کے اجلاس میںترمیم نوتریز سمیت پانچ بلوں کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پانچ بلوں کا مسودہ قانون ترمیم نوٹریز، مسودہ قانون ترمیمی بل صوبائی موٹر گاڑیاں، مسودہ قانون فرانزک سائنس اتھارٹی پنجاب، مسودہ قانون سہولت بازار اتھارٹی پنجاب، مسودہ قانون پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پنجاب 2025ء کثرت رائے سے منظور کیے گئے۔
اسمبلی میں بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کئے،دوران اجلاس اپوزیشن کی جانب سے بلز پر تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔
بل پنجاب اسمبلی سے منظورہونے کے بعد گورنرپنجاب کو پیش کیے جائیں گا، گورنرکی منظوری کے بعد ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہو جائیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد کا کہنا ہے کہ غیر تربیت یافتہ گارڈ شہری کو فائر مار رہے ہیں، ڈالہ کلچر ختم ہونا چاہیے، سوچتا ہوں اسپیکر کے ساتھ جو گاڑیوں کی سہولیات ہیں انہیں واپس کردوں، جب سڑک سے پروٹو کول میں گزرتا ہوں تو لوگوں کی نفرت والی نگاہوں کا شکار ہوتا ہوں۔
اسپیکر اسمبلی نے مزید کہا کہ اس دفتر آتا ہوں تو پروٹوکول لیتا ہوں، مجھ سےغلطی ہوئی ہے جس کو سدھارنے کی کوشش کررہا ہوں، پروٹوکول لیا، اب دل کرتا ہے واپس دیدوں، ڈالہ اورگارڈزوالا کلچرکا خاتمہ کرنا ہوگا۔

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ میں گزشتہ 5 سال کے خسارے کی تفصیلات پیش
- 6 گھنٹے قبل

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست ،پاکستان نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد عمارتیں سیل، درجنوں گاڑیاں ضبط، اکاؤنٹس منجمد
- 6 گھنٹے قبل

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
- 44 منٹ قبل

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی وزیر اعظم مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
- 38 منٹ قبل

آسٹریلیا : میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے
- 2 منٹ قبل