Advertisement
پاکستان

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 15th 2025, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور :    دھماکہ میں مفتی منیر شاکر  جاں بحق ، چار افراد زخمی

پشاور کے علاقے ارمڑ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں مفتی منیر شاکر کے بائیں پاؤں پر زخم آنے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام  کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد تھانہ ارمڑ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پشاور میں مسجد کے باہر  ہونے  والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر  جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement