مقامی پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی


خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور کرک میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر 5 حملوں میں 3 پولیس اہلکار اور 1 ایف سی گارڈ کو شہید کر دیا جبکہ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کرک میں دہشتگردوں نے تھانہ تخت نصرتی اور تھانہ حرم پر حملے کیے جس میں پولیس سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوئے، اس کے علاوہ کرک میں سوئی گیس فیلڈ پر حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔
ڈی پی او کرک شہباز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کرک کے دو تھانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، دہشتگردوں نے تھانہ خرم اور تھانہ تخت نصرتی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ خزانہ کے مقامات پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، مچنی گیٹ پر حملے میں پولیس اہلکار نذر علی شہید ہوئے، پولیس نے فوری جوابی کارروائی کر کے دہشتگردوں کو پسپا کر دیا۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کیلیے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- an hour ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 hours ago







