واقعے کی اطلاع ملتے ہی کھورواہ اور گولارچی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا


بدین: صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں زمین کے تنازع پردو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدین کے قصبے گولارچی کے نواحی علاقے کھورواہ کے قریب پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ، کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ، جھگڑا راہموں اور خاصخیلی گروپ کے درمیان ہوا، جس میں راہموں گروپ کے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جبکہ خاصخیلی گروپ کا ایک فرد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کھورواہ اور گولارچی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 24 منٹ قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 2 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- ایک گھنٹہ قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 3 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 44 منٹ قبل