صدرمملکت، وزیراعظم، وزیرداخلہ سمیت سیاسی رہنماؤں کی نوشکی میں دھماکے کی مذمت
بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،شہازشریف


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت سیاسی رہنماؤں نے نوشکی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری
صدر آصف علی زرداری نے نوشکی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوشکی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

امریکا کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 13 گھنٹے قبل
بھارتی فوج کا بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

حماس کا غزہ میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- 29 منٹ قبل

ضلع کرک : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 اہلکار شہید
- 23 منٹ قبل

خیبرپختونخوا کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر مملکت بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالوں میں طغیانی،مختلف علاقے زیر آب
- ایک گھنٹہ قبل

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے کرشہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 12 گھنٹے قبل