کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس تاحال معطل ہے


کوئٹہ:سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی جبکہ کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس تاحال معطل ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے سبی اور مچھ سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی، ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام آج سے شروع کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا، مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصہ متاثر ہوا، ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہوں گے، کوشش ہے کہ ٹریک کی جلد مرمت کر کے ٹرین سروس بحال کی جائے۔
خیال رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 4 گھنٹے قبل





