بھارتی وزیر اعظم مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
کستان نے کشمیر کے بنیادی تنازع سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ نتیجہ خیز مذاکرات کی وکالت کی ہے،ترجما ن


اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے اسے گمراہ کن اور یکطرفہ بیان قرار دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفْت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مودی جموں و کشمیر کے تنازع کو آسانی سے چھوڑ دیتے ہیں، مسئلہ کشمیر ہندوستان کی یقین دہانیوں کے باوجود گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے بھارت کو بیرون ممالک ٹارگٹ کلنگ پر غور کرنا چاہئے، ہندوستان کو دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے اپنے ریکارڈ پر غور کرنا چاہئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کے بنیادی تنازع سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ نتیجہ خیز مذاکرات کی وکالت کی ہے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام بھارت کے سخت رویے اور تسلط پسندانہ عزائم کا یرغمال بنا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مظلومیت کا فرضی بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت کے ریاستی جبر کو چھپا نہیں سکتا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت سے نکلنے والا پاکستان مخالف بیانیہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں پاکستان پر الزام لگایا کہ امن کو فروغ دینے کی نئی دہلی کی کوششوں کا دشمنی اور دھوکہ دہی سے جواب دیا گیا جب کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مساجد کی تعمیر سے روک دیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی دفتر خارجہ کا پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پرردعمل
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف
- 5 گھنٹے قبل

پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
- 2 گھنٹے قبل

مستونگ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا کا جنوب مشرقی ایشیا سے سولر پینلز کی درآمد پر 3500 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف علاقوں میں سورج کی تپش میں دن بہ دن اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے کیلئے پر امید، عائد ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 3 گھنٹے قبل

صہیونی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل