کھلاڑی انتقال پر بہت افسردہ ہیں، پیرا میڈکس نے بہترین کوشش کی لیکن افسوس کہ وہ جانبر نہ ہوسکے،کلب


ایڈیلیڈ :آسٹریلیا کے شہرآسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران چل بسے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ ہیٹ ویو کے دوران کھیلا جارہا تھا، 40 سالہ جنید ظفر خان کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گرے اور اٹھ نہ سکے،میچ کے وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سنٹی گریڈ تھا۔
اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی تھی،گراؤنڈ میں گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے بعد طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران چل بسے۔
آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے دوست نے کہا کہ جنید ظفر خان روزے رکھ رہے تھے لیکن میچ کے دن وہ پانی پیتے دکھائی دیے۔
کرکٹ کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلب کے کھلاڑی انتقال پر بہت افسردہ ہیں، پیرا میڈکس نے بہترین کوشش کی لیکن افسوس کہ وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اگر درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو میچ منسوخ کردیا جاتا ہے اور درجہ حرارت اگر 40 سے اوپر ہو تو خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ میچز کھیلے جاتے ہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 گھنٹے قبل








