بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
جس کا کام ہے اسی نے کرنا ہے، ہم ہر کام خود نہیں کر سکتے،جسٹس امین الدین خان


اسلام آباد: پاکستان سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے بچوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔
ملک بھر میں بچوں کے اغواء کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ آئی جیز کے ساتھ اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی تھی، جس پر وکیل نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے ادارے تو قائم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا، جس پرجسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جس کا کام ہے اسی نے کرنا ہے، ہم ہر کام خود نہیں کر سکتے۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ قوانین تو موجود ہیں، لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا۔
بعدازاں عدالت نے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے متعلقہ نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین
- 6 منٹ قبل

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع
- 16 منٹ قبل

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں آج موسم شدید گرم،درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
- 2 گھنٹے قبل

چین پاکستان کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ وانگ ژی
- 6 گھنٹے قبل

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 21 منٹ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- 2 گھنٹے قبل

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے
- 6 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل
- 10 منٹ قبل

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا
- 4 گھنٹے قبل