افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی
کہا میری اجازت بغیر پارٹی والے اس اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے،بانی پی ٹی آئی


روالپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے،آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشری بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے، ہم نے احتجاجا آج ملاقات 45 منٹ تک کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ انھیں اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے، وہ بے خبر تھے. ہم نے انھیں اے پی سی کے بارے میں بتایا،بولے اسی لئے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے کہا میری اجازت بغیر پارٹی والے اس اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بچوں سے بھی ان کی فون پر بات نہیں کروائی گئی، نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا. عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے بانی کے دانتوں کا معائنہ کروایا جائے. یہ ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا تو کلثوم نواز کو جیل میں نہیں ڈالا تھا، لیکن بانی کے ساتھ اہلیہ کو جیل میں رکھا تاکہ ان پر دباؤ پر سکے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی کی سالمیت، آزادی، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لئے مجھے میں رکھیں گے تو میں تیار ہوں، اگر یہ سمجھتے ہیں انکے ان حربوں سے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ انکے غلط فہمی ہے،یہ جو مرضی کرلیں میں اپنے اصول سے نہیں ہٹوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کیسسز التواء میں رکھے گئے،ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں. اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا ہے، کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتا ہے، سب کو پتا ہے پاکستان بدل چکا ہے، ہم مضبوط کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی اللہ سے نہ امید نہیں ہوئے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیئے۔
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 14 hours ago
پنجاب ،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے مزید 10 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا
- 3 hours ago

اسرائیلی کارروائیوں میں مزید 63 فلسطینی شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی
- an hour ago

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 15 hours ago
افغانستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
- 2 hours ago

نادرا کی جانب سے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی نئی سہولت متعارف
- 3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 14 hours ago

قانون کے محافظ یا قانون شکن ، کراچی اسٹیل مل سے سامان چوری کرنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار
- 3 hours ago

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 15 hours ago

پنجاب : شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تربیلا ڈیم 90 فیصد تک بھر گیا
- an hour ago

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی زیر نگرانی دو نئے فضائی دفاعی میزائلوں کا کامیاب تجربہ
- 3 hours ago