غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے


غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ، ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی ابو حمزہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اسلامی جہاد کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ کی شناخت خفیہ تھی اور وہ اکثر فوجی یونیفارم میں ملبوس اور سیاہ کوفیہ سے چہرہ چھپائے منظرعام پر آتے تھے۔تاہم اب فلسطینی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان کا اصل نام ناجی ابو سیف تھا اور ’ابو حمزہ‘ ان کی کنیت تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی کےجنوبی علاقے خان یونس پر بمباری سے اسلامی جہاد کے رہنما حسن الناعم بھی شہید ہوگئے، حسن الناعم اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔
تحریک کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے ناجی ابو سیف کو ایک فضائی حملے میں قتل کیا، جس میں ان کے گھر اور ان کے بھائی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ابو سیف کے اہل خانہ اور ان کے بھائی کے خاندان کے دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “ابو حمزہ کی شہادت مزاحمت کو کمزور نہیں کرے گی، بلکہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔ شہداء کا خون مزاحمت کو تقویت دے گا، یہاں تک کہ زمین آزاد ہو جائے اور لوگوں کے حقوق بحال ہوں۔
واضح رہے کہ یہ شہادت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیلی فورسز نے منگل کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر نئی فضائی بمباری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد کی ہلاکت ہو گئی۔ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے قید شدہ مزید یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو وہ حملے تیز کر دے گا، جس سے 19 جنوری کو شروع ہونے والی عارضی جنگ بندی مزید کمزور ہو گئی ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 37 minutes ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago






