سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
31 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل آرکائیوز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر منگل کو مقتول صدر جان ایف کینیڈی کے نومبر 1963 کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہزار سے زائد فائلز اور 31 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف ورجینیا کے سینٹر فار پالیٹکس ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کر چکی ہے، لیکن ان کی مکمل اہمیت کو سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے البتہ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ جو لوگ جان ایف کینیڈی کیس سے بڑی چیزوں کی توقع کر رہے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔
دوسری جانب ماہرین کا شبہ ہے کہ دستاویزات جان ایف کینیڈی کے قتل کے حقائق کو تبدیل کر دیں گی۔
واضح رہے کہ صدرکینیڈی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں 22 نومبر 1963 میں گولی مار دی گئی تھی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل






