لبرل ڈیموکریٹس کی نامزدگی پر لارڈ بننے والے شفق محمد نے قران پر حلف اٹھایا


برطانوی ایوان بالا یعنی ہاؤس آف لارڈز میں ایک اور پاکستانی پہنچ گیا ہے۔لبرل ڈیموکریٹس کی نامزدگی پر لارڈ بننے والے شفق محمد نے قران پر حلف اٹھایا۔
لارڈ شفق محمد کا کہنا تھا کہ باپ دادا مزدور تھے، ہاؤس آف لارڈ تک پہنچنےکا سفر طویل اور محنت سے عبارت ہے، شیفیلڈ میں 20 برس کونسل گروپ لیڈر اور یورپی پارلیمنٹ میں بھی خدمات سرانجام دیں، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ لارڈ بنوں گا۔
لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں چکسواری کے علاقے میں مٹی سے بنےگھر میں آنکھ کھولی،گھر میں پانی اور بجلی نہیں تھی، والدہ کنویں سے پانی بھر کر لاتی تھیں۔ برطانیہ مواقعوں کا ملک ہے، میں اس کی زندہ مثال ہوں، نوجوانوں کے لیے پیغام ہےکہ خواہ ان کا تعلق جہاں سے بھی ہے وہ اپنی محنت سے مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
لارڈ شفق نے کہا کہ گرومنگ میں صرف چند لوگ ملوث ہیں جنہوں نے پوری کمیونٹی کو بدنام کیا ہے،کمیونٹی میں موجود گندے انڈروں کا دفاع نہ کیا جائے، ہمارے بزرگ تو خواتین کو دیکھ کر آنکھیں جھکا لیا کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بطور لارڈ کشمیر اور کمیونٹی کے دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل






