20 فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی ہوگا تاہم عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن


لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلیے کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے پاکستان ریلویز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا جاتا ہے،اس دفعہ بھی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس بار عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن میںمزید بتایاگیا ہے کہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت ہوگی، کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عیدالفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔
20 فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی ہوگا تاہم عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کیلیے تمام بکنگ دفاتر کو ہدایت کر دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میٹھی عید کے موقع پر پانچ عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان بھی کر چکا ہے۔
جس کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 26 مارچ کو روانہ ہوگی،دوسری عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کیلیے روانہ ہوگی۔
تیسری ٹرین کراچی سے 27 مارچ کو رات 8 بجے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوگی چوتھی 27 مارچ کو رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے لاہور، جبکہ پانچویںٹرین کراچی سے لاہور کیلیے 28 مارچ کو روانہ ہوگی۔
عید اسپیشل ٹرینیں اکنامی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔

کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 17 گھنٹے قبل

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ
- 14 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نا کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
- ایک منٹ قبل

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطنی کی جبری بیدخلی سےروک دیا
- 3 منٹ قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری
- 13 گھنٹے قبل

وہ بالی وڈ اداکار جس کی فلموں نےکمائی میں رنبیر، الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا
- 15 گھنٹے قبل