سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا، جن کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز میں سے کیا جائے گا


اسلام آباد :پاکستان سپریم کورٹ کےچیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 8 اپریل کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا، جن کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز میں سے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ13 فروری کو سپریم کورٹ میں 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز سے حلف لیا تھا۔
حلف اٹھانے والے 6 مستقل ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس ہاشم کاکڑ شامل تھے۔
واضح رہے کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج کو تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
- 11 منٹ قبل

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ
- 26 منٹ قبل

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

مناہل ملک کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
- 37 منٹ قبل

مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم’’ نواں سیاپا‘‘ کی شوٹنگ جاری ،کب ریلیز ہو گئی؟
- 3 گھنٹے قبل
کیاایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل