سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد گرفتار
گرفتار دہشتگردقاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے،ترجمان


لاہور:محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروںمیں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 166 کارروائیاں کیں اور 166 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
کارروئیوں کے دوران گرفتارہونے والے دہشت گردوں میں حیدر سلطان ،ولی خان ،رحمان ،زبیر ،امین ،اکبر ،مقصود خان ،ابراہیم قاسمی ،صدام وغیرہ شامل ہیں۔،جن کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگرکالعدم تنظیموں سے ہے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میںدھماکہ خیز مواد ،ڈیٹونیٹرز 19، سیفٹی فیوز وائر 35 فٹ، ائی ای ڈی بم 2 کالعدم تنظیم کے پمفلٹ ، میگزین اوربڑی تعداد میں رقم برآمد کی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی ،سرگودھا ،پاکپتن ،گجرات ،چکوال ،بہاولپور ،بہاول نگر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی، جبکہ ضلع میانوالی سے ٹی ٹی پی کےانتہائی خطرناک دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے لاہور اور دیگر شہروں میں اہم عمارتوں اور پولیس کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 12 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیاکہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 1475 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئےجن میں 61603 افراد کو چیک کیا گیا، 422 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 357 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 259 بازیابیاں کی گئیں۔
لاہور سے گرفتار دہشتگرد کے اہم انکشافات
دوسری جانب لاہور کے علاقے برکی سے گرفتار کیے گئے خودکش بمبار نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزم شمس اللہ کو افغانستان میں جماعت الحرار کے کمانڈرز سلیمان اور قاسم خراسانی نے تربیت دی۔ بعد ازاں، اسے چمن کے راستے پاکستان بھیجا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے،گرفتار خودکش بمبار نے انکشاف کیا کہ دورانِ تربیت اسے نشے اور مختلف ادویات کا عادی بنایا گیا۔
مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مقامی سہولت کار علی نے اسے لاہور میں تین دن تک ٹھہرایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی۔ علی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 19 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 13 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 13 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 18 گھنٹے قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 19 گھنٹے قبل

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 19 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 19 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 14 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 19 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل










