سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا


مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کےد وران عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی اور خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی تھی جس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انھوں نے امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی حکام سے ملاقات بھی کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان کردیا، فروری 2026 تک ہر ماہ 10 کروڑ ڈالر کا تیل دیا جائے گا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل



