آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں شدید قلت کا شکار ہو سکتی ہیں،مریم نواز
پانی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے،مریم نواز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےکہا کہ ہے اگر آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں شدید قلت کا شکار ہو سکتی ہیں۔
پانی کے عالمی دن کے موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔
مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے شعور بیدار کرنا ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر میں تیزی سے ہونے والی کمی پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں شدید قلت کا شکار ہو سکتی ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، انہوں نے تجویز دی کہ بارشی پانی کو محفوظ کرنے اور زیر زمین ٹینک بنا کر اسے آبپاشی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور آج سے ہی پانی بچانے کے عمل کا آغاز کریں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کی بقا کے لیے ہمیں پانی کو ذمہ داری سے استعمال کرنا ہو گا کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس اہم مسئلے پر سنجیدگی سے غور کریں اور عملی اقدامات کریں۔

چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب کےموقع پر دبئی میں موجود تھا لیکن نہیں بلایا گیا، سی او او پی سی بی
- 4 گھنٹے قبل

قوم کل یوم پاکستان منائے گی
- 37 منٹ قبل

منشیات کے عادی شخص کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 افراد جانبحق، ایک زخمی
- 5 گھنٹے قبل

فراڈ اور دھمکیاں دینے کا الزام،اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 8 گھنٹے قبل

عالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی پر خاموش تماشائی نہ بنے، پاکستان
- 4 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا شدید علیل
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 4 گھنٹے قبل

فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ کو بطور ثبوت نہیں لیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پاک افغان کشیدگی: طورخم بارڈر 28 دن بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھل گیا
- 7 گھنٹے قبل

پانی کی قلت سنگین مسئلہ، فوری اقدامات ناگزیر ہیں،پانی کے عالمی دن پرصدر، وزیراعظم کا پیغام
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ
- 3 گھنٹے قبل

ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آ گئے ہیں،عظمی بخاری
- 6 گھنٹے قبل