وفاق خیبر پختونخوا کو افغانستان سے بات کرنے دے، دہشت گردی کی لہر میں کمی آئے گی، بیرسٹر سیف
اگر دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں تو حکومت کو افغانستان سے بات کرنے میں کیا رکاوٹ ہے، مشیر اطلاعات کے پی

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختونخوا کو افغانستان سے بات کرنے دے، یقین ہے دہشت گردی کی لہر میں کمی آئے گی۔
ترجمان خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم تمام تنظیموں کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، آخر اس مسئلہ کا انجام کیا ہے، کیا مزید لڑنا ہے یا مسئلہ ختم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق خیبر پختونخوا کو افغانستان سے بات کرنے دے، یقین ہے اس سے دہشت گردی کی لہر میں کمی آئے گی، اگر وفاقی حکومت کے بقول دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں تو حکومت کو افغانستان سے بات کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ تو خودافغانستان کو انگیج کرتی ہے، نہ کسی اور کو بات کرنے دیتی ہے، آخر اس مسئلہ کا انجام کیا ہے، افغانستان سے بات کریں اور ان سے کہیں کہ ٹی ٹی پی کو کنٹرول کریں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ2021میں افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہوا، حکومت کی نااہلی ہے کہ اب تک جنگ چل رہی ہے ورنہ یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ دہشت گردی کی آگ ہماری سرزمین پر لگی ہوئی ہے، دہشت گردی کی جنگ ختم کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، طلال چوہدری کا احمقانہ بیان سنا ہے، علی امین گنڈاپور نے ایسی بات نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جلسوں میں دہشت گردوں سے کہا تھا، ہماری طرف نہ آؤ باقی جو کرنا ہے کرو، مذاکرات کے دروازے کھولنے سے مسئلے کا حل نکل آتا ہے۔ بارڈر کو مینج رکھنا اور دوسرے ممالک سے بات وفاقی حکومت کا کام ہے، طلال چوہدری کو کہوں گا کہ وہ تنظیم سازی پر توجہ دیں۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل




