Advertisement
پاکستان

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام

تقریب کے دوران صدر مملکت نے یتیم بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، اور ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 26th 2025, 2:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے  خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے لیے ایوانِ صدر میں ایک خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران صدر مملکت نے یتیم بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، اور ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

یہ افطار ڈنر رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں یتیم بچوں کو خوشیوں کا حصہ بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا ، صدر مملکت نے اس موقع پر آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ محنت کریں تاکہ آپ کامیاب انسان بن سکیں اور میں آپ سب کو اپنے بچوں کی طرح عزیز سمجھتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement