وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ کی امریکی کانگریس رہنماؤں سے ملاقاتیں
ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی


وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں، جن میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے بات چیت شامل تھی۔
ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کے رینکنگ ممبر کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات کی۔
معاون خصوصی نے امریکی رہنماؤں کو پاکستان کی حکومتی پالیسیوں بالخصوص معاشی ترجیحات کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہے۔
طارق فاطمی نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید تقویت کی توقع ظاہر کی گئی۔
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 16 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 15 hours ago

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا
- 26 minutes ago

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 23 minutes ago

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ملکی معیشت پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ
- 31 minutes ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 13 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 11 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 11 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 10 hours ago

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- 39 minutes ago