وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد
واک میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی


وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد کیا گیا۔
سانحہ جعفر ایکسپریس، دہشتگردی کے دوسرے واقعات اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خلاف وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
واک کے شرکاء نے سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو امن اور محبت کا گہوارا بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ واک کا مقصد سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے دوسرے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا اور دہشتگردی اور شدت پسندی کی مذمت کرنا تھا
اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”11 مارچ یوم سیاہ“ اور ”ہم متحد ہیں“ جیسے نعرے درج تھے۔ اساتدہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کیلئے شدت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے
طلبہ نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک سے دہشگردی کے خاتمے کے لیے اپنی کاوش جاری رکھیں گے
سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے واک میں شامل طلبہ نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر
- 5 hours ago
کشمور: فریقین کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق،متعددزخمی
- 5 minutes ago

پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی
- 6 hours ago

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہیں ، تعداد694 ہو گئی
- 5 hours ago

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں،وزیر داخلہ
- 3 hours ago
عید الفطر پر 820 قیدیوں کے لیے سزا میں نرمی کا اعلان
- 18 hours ago

بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،دفتر خارجہ
- 14 minutes ago

گوجرانوالہ میں زہریلاکھاناکھانے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق
- 19 minutes ago

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی
- 3 hours ago

مصطفی ٰ عامر قیل کیس : اغواکار کی جانب سے تاوان کی کال کا تاحال کو ئی سراغ نا لگایا جا سکا
- 6 hours ago
کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ سے نواز دیا گیا
- 5 hours ago

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا
- 4 hours ago