چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی میں تاخیر، صدر اور وزیر اعظم کو نوٹس جاری
عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کو بھی پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیئے


اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست پر وفاق، وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کو بھی پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیئے۔
پٹیشنرز کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان مدت ختم ہونے کے باوجود کام کر رہے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتیوں کا پراسس شروع ہوا ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ابھی تک پراسس بھی شروع نہیں کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی تشکیل ہونی ہے۔
جس پر عدالت نے پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ سے نواز دیا گیا
- 5 hours ago

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں،وزیر داخلہ
- 3 hours ago
کشمور: فریقین کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق،متعددزخمی
- 5 minutes ago

پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی
- 6 hours ago

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی
- 3 hours ago

بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،دفتر خارجہ
- 14 minutes ago

مصطفی ٰ عامر قیل کیس : اغواکار کی جانب سے تاوان کی کال کا تاحال کو ئی سراغ نا لگایا جا سکا
- 6 hours ago

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا
- 4 hours ago
عید الفطر پر 820 قیدیوں کے لیے سزا میں نرمی کا اعلان
- 18 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر
- 5 hours ago

گوجرانوالہ میں زہریلاکھاناکھانے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق
- 19 minutes ago

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہیں ، تعداد694 ہو گئی
- 5 hours ago