یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے


متحدہ عرب امارات میں حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی 3 خواتین آمنہ بی بی، کوثر بی بی اور فرزانہ بی بی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو متحدہ عرب امارات میں مختلف کاروائیوں کے دوران بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جنہیں جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں پاکستان بے دخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق اسی طرح کی کارروائیوں میں ڈی جی خان کے رہائشی محمد زکریا، بہاول نگر کے وسیم حیدر، لاہور کے محمد عثمان، چار سدہ کے اعجاز خان اور پشاور کے عبداللہ کو بھی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
حکام کاکہناہے کہ ان افراد کو پاکستان رپورٹ کرنے کیلئے ایمرجنسی پاسپورٹس تیار کر لیے گئے ہیں پاکستان پہنچنے پر انہیں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 3 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 5 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 27 minutes ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 3 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- an hour ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 3 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 5 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 5 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 5 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 7 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 4 hours ago